وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کورونا وائرس کے حوالے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصراور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔کرونا وائرس کے حوالے سے پیغام میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس ایک مہلک وبا کی صورت اختیارکرگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت اجتماعات کچھ عرصے کے لیے ملتوی کردیں جبکہ جمعے کا خطبہ و نماز مختصر اور سنتیں گھروں میں پڑھی جائیں۔
خیال رہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 19 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 53 تک جاپہنچی ہے۔
نئے مریضوں کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 53 ہوگئی ہے۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سندھ سے 35، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اورلاہور میں ایک مریض ہے۔