سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔فائل فوٹو
سندھ حکومت کواعتمادمیں لیے بغیرکوئی فیصلہ کیاگیاتونہیں مانیں گے۔فائل فوٹو

پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے

محکمہ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سال کا آغازیکم جون2020 سے ہوگا اور نہم و دہم کے امتحانات 15 جون سے شروع ہوں گے اور نتائج 15 اگست2020 کو جاری کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاہے کہ وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم سے 15 جون تک ہوں گے, بچوں کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کی بات نہیں کی۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے نویں اور دسویں کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جون سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے جو 15 دن تک چلیں گے۔

 وزیر تعلیم سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 15 اگست 2020 کو دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ گیارہویں اوربارہویں جماعت کے امتحانات 6 جولائی 2020 میں ہوں گے۔15 ستمبر 2020 کو گیارہویں اور بارہویں جماعت کےامتحانات کے نتائج آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  یکم اپریل سے شروع ہونے والا تعلیمی سال یکم جون سے شروع ہوگا،اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید تبدیلیاں کریں گے۔

انٹر کے تعلیمی سال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیارہویں اور بارہویں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔

 گیارہویں جماعت کے داخلے 15 جولائی سے شروع ہوں گے، بچوں کا کالج میں ایڈمیشن نویں جماعت کے رزلٹ پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ والدین کہہ رہے ہیں کہ اسکول بند ہیں تو فیس کیوں دیں؟ عدالت کے فیصلے کے مطابق تمام والدین ماہانہ فیس دیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ عدالتی حکم تھا کے اسکول بچوں سے ایڈوانس فیس نہیں لےگا، عدالت نے گرمیوں کی فیس روکنے کا اعلان نہیں کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس پر مذہبی رہنماؤں کی مدد کا شکرگزارہوں، مذہبی رہنماؤں نے اپنی سرگرمیاں محدود کی ہیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کیا جائے، حکومت نے جو بھی فیصلے کیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئے۔\

سعیدغنی نے کہا کہ آج کھلنے والے اسکول سیل کیے گئے ہیں، آئندہ بھی اسکول بغیراجازت کھلے تو انہیں بند کرائیں گے، حالات تقاضا کرتے ہیں لوگ ہم سے تعاون کریں، حالات کی سنگینی کو سمجھنے کی ضرورت ہے، ہم بڑی تن دہی سے لوگوں کی اسکریننگ کررہے ہیں، اس وقت ہمیں غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ والدین سے گزارش ہے بچوں کو گھروں میں رکھیں، چھٹیوں کا مقصد ان کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے، امید ہے حالات بہترہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بچوں کے والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ بچوں کو محفوظ رکھیں، ہم بچوں کی صحت پر پریشان ہیں، بچوں کو گھروں میں رکھیں۔

صوبے میں کرونا وائرس کے تیزی بڑھتے کیسزکے پیش نظر حکومتِ سندھ نے وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اس حوالے سے باضابطہ تجویز پیش کردی ہے۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی کے لیے بین الاقوامی پروازیں بھی بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔