پاک فوج دہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔فائل فوٹو
 پاک فوج دہشت گردی کے ناسورکے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے۔فائل فوٹو

پاک فوج کرونا وائرس سے نمٹنے کیلیے تیار

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ پاک فوج کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہے ۔ملک بھر کے فوجی ہسپتالوں میں کرونا ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کردی گئیں۔مرکزی لیبارٹری راولپنڈی میں قائم کی گئی ہے ۔

کرونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے اورتحفظ کیلیے قومی کاوشیں جاری ہیں،قومی سلامتی کمیٹی کی 13 مارچ کی سفارشات پرموثر عملدرآمد جاری ہے۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ مسلح افواج کی تمام طبی سہولیات آپریشنل اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔ملک کے تمام فوجی ہسپتالوں میں کرونا وائرس کی جانچ کیلیے لیبارٹریاں موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پتھالوجی میں مرکزی لیبارٹری قائم کردی گئی ہے ۔ملٹری ہسپتال میں کووڈ۔19 معاونت ڈیسک تشکیل دے دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مسلح افواج،حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی مکمل معاونت کررہی ہیں۔مسلح افواج کرونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پیداشدہ صورتحال سے نمٹنے کیلیے متحرک ہیں۔