بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔فائل فوٹو
بیرونی پوزیشن میں کچھ بہتری دکھائی دے رہی ہے۔فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کردی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی گئی ہے، اگلے دو ماہ کے لیے شرح سود 13.25 فیصد سے کم کرکے 12.50 فیصد کردی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  خام تیل کی گرتی قیمتوں سے پیٹرولیم منصوعات سستی ہوں گی جبکہ اگلے دو ماہ میں مہنگائی کی شرح میں کمی متوقع ہے۔

ہم نیوز کے مطابق کرونا وائرس کے معاشی اور سرمایہ کاری کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پالیسی ریٹ جلد جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ماہرین معاشیا کے کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مسلسل گرتی قیمتیں ملک کیلیے اچھی خبر ہے جس کے سبب بیرونی سرمایہ کاری اوردیگرمعاملات میں بہتری دکھائی دے رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق امکان ہے آج شرح سود میں کمی کی جاسکتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان بھی شرح سود میں کمی کا عندیہ دے چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ہلاکت خیز کرونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو زبردست دھچکا لگا ہے۔

اسٹاک ایکس چینج میں مندی، عالمی تجارت کی معطلی اور سیاحت میں بڑے پیمانے پر کمی کے اثرات دنیا بھرکی اقتصادی اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑے ہیں۔