اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے۔فائل فوٹو
اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے۔فائل فوٹو

کرونا وائرس۔ ملک بھر میں تعداد480 تک پہنچ گئی۔کراچی میں پہلی ہلاکت

کرونا وائرس کے کیسزکی تعداد ملک بھر میں 480 تک پہنچ گئی ہے جب کہ سندھ میں وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے سندھ میں کرونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والا کرونا وائرس میں مبتلا مریض دم توڑ گیا ہے۔

نجی اسپتال میں زیرعلاج 77 سالہ شخص کینسر کے مرض میں مبتلا تھا، جاں بحق شخص کو ڈائبیٹیزاورہائیپرٹینشن بھی تھا جب کہ مریض کی کوئی سفری تفصیلات نہیں۔

پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، اب تک ملک بھر میں وائرس سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

سندھ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ 245 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 25 ، پنجاب میں 80، بلوچستان میں 81، اسلام آباد میں 5، گلگت بلتستان میں 23 ہوگئی جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض زیر علاج ہے۔

پنجاب

راولپنڈی میں پہلا کیس رپورٹ

راولپنڈی میں کرونا وائرس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کیس کی تصدیق کردی اور کہا ہے کہ پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 91 تک پہنچ چکی ہے، پنجاب حکومت ان حالات میں انتھک کوششیں کررہی ہے اور تمام مریضوں کو عالمی معیار کے مطابق علاج فراہم کیا جارہا ہے۔

اب تک لاہور میں 14 اور گجرات میں 4 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ایران سے آنے والے 60 زائرین بھی متاثر ہیں جن میں سے 55 ڈی جی خان اور پانچ ملتان میں موجود ہیں۔

سندھ

سندھ میں کرونا وائرس کےسب سے زیادہ 245 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ سندھ کے مطابق سکھر 151، کراچی 93 اورحیدرآباد میں ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی کا ایکسپو سینٹر کورونا اسپتال بنے گا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں بھی ایک اسپتال قائم کیا جائے گا جو 10 ہزار بستروں پر مشتمل ہوگا۔

سندھ میں تمام سرکاری دفاتر بند

کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت سندھ کے ماتحت تمام ادارے بند کردیے گئے ہیں، چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا ہے کہ 3 اپریل تک سندھ کے 25 سرکاری محکمے اوران کے ذیلی دفاتر بند رہیں گے، اس کے علاوہ خود مختار کارپوریشنز، ادارے اور لوکل کونسلز میں بھی تعطیل ہوگی، سندھ تعطیلات کے باوجود تمام محکموں کے انتظامی سربراہان اور سینئر افسران آن کال رہنے کے پابند ہوں گے۔

چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت، داخلہ، خزانہ، بلدیات، خوراک، منصوبہ بندی و ترقیات میں سرکاری تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور محکمہ جیل خانہ جات کے دفتر بھی کھلے رہیں گے۔

خیبرپختونخوا میں 23 اور بلوچستان میں تعداد 81 ہوگئی۔ گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا۔ شہر اقتدار میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 ہے۔

انسداد پولیو مہم موخر

کرونا وائرس کے خدشات پیش نظر خیبر پختون خوا میں انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی۔ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 13 لاکھ 24ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مقرر تھا۔

معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کا کہنا ہے لمحہ بہ لمحہ آگاہی کیلیے ویب سائٹ لانچ کر دی گئی ہے، سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات نہ پھیلائیں۔ فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ ملک میں خوراک کی کمی نہیں، وافر ذخیرہ موجود ہے۔