نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ملک کے بڑے شاپنگ مالزاورہوٹلزکو قرنطینہ سینٹر میں بدلنے کی سفارش کے بعد پاک فوج بھی میدان عمل میں آگئی اورکراچی ایکسپوسینٹر میں قرنطینہ سینٹرقائم کردیاگیا جس کا آرمی میڈیکل کورنے کنٹرول بھی سنبھال لیاہے، ابتدائی طورپر1100بیڈز پر مشتمل فیلڈہسپتال قائم کیاگیا،ا دھرلاہورکے ایکسپوسینٹرکو بھی قرنطینہ سینٹر میں بدلنے کافیصلہ کرلیاگیا۔
کروناسے بچاﺅ کے لیے ایکسپوسینٹرمیںقرنطینہ سینٹر کے قیام کے بعد سول و عسکری قیادت نے دورہ بھی کیا اورتیاریوں کا جائزہ لیا۔ حکام نے ہدایت کی کہ احتیاطی تدابیرکی پاسداری یقینی بنائیں، ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک میں بڑے ہوٹلز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کرنے کےلیے صوبوں کے چیف سیکریٹریوں کو خط ارسال کیا ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو 16 مارچ کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلاؤ سے روکنے کے اقدامات کے پیش نظر ملک میں تھری اور فوراسٹار ہوٹلزکو خالی کرواکر قرنطینہ مراکز میں تبدیل کیا جائے۔