وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کی جانب سے صوبہ سندھ میں شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے۔
اویس شاہ نے کہا ہے کہ لوکل بسیں اور آن لائن بس سروس پر بھی پابندی ہے جبکہ صوبے میں 2 دن میں 300 گاڑیوں کو چالان کیا گیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کے مطابق 50 کے قریب روٹ پرمٹ منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ 20 گاڑیاں تھانوں میں بند ہیں اور5 ٹرانسپورٹرزپر مقدمے بھی درج کیے گئے ہیں۔
لوکل بسیں اورآن لائن بس سروس پر بھی پابندی ہے۔فائل فوٹو