انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 37پیسے کمی سے160 روپے 25 پیسے،اوپن مارکیٹ میں30 پیسے کمی سے 160 روپے 40 پیسے ہوگئی

ملک بند اورڈالرآزاد ۔انٹر بینک میں 3 روپے مہنگا ہوگیا

کرونا وائرس کے سبب ہر طرف افرتفری اور خوف کی فضاہے،کاروباری مراکز بند،معشیت اوراسٹاک ماکیٹ مفلوج ہوکر رہ گئی  ہے  دوسری جانب ڈالر کی اونچی اڑان ہے، انٹر بینک میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے سے بڑھ کر 162 روپے کا ہوگیا ۔دو روز میں انٹر بینک میں ڈالر 3.33 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔

جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر پہنچ گیا۔

جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اورڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا تھا۔