محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔فائل فوٹو
محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی،کہیں تیزبارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی ،کہیں تیز بارش کی اطلاعات ملی ہیں۔

ناگن چورنگی، ناظم آباد، گلشن اقبال، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہرکے دیگرعلاقوں میں بارش  سے موسم خوشگوارہو گیا،پورے شہرکو ہی صبح سے بادلوں نے اپنے نرغے میں لیا ہواتھا۔

بارش شروع ہوتے ہی کئی موٹرسائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے۔محکمۂ موسمیات نے کئی روز قبل ہی شہرِ قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی تھی۔

محکمہ ٔموسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 22اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر میں شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔