فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔عبد الحفیظ شیخ

حکومت نے کرونا وائرس کی پیش نظر اقتصادی پیکج کا اعلان کردیا ،مزدوروں اور محنت کشوں کے لیے 200ارب روپے رکھے گئے ہیں،ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی ۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ اقتصادی پیکج کاکل حجم سواکھرب روپے ہے، مزدوروں اورمحنت کشوں کیلیے 200 ارب روپےرکھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے 100ارب روپے کے ٹیکس ری فنڈ فوری دیں گے ،زرعی شعبے کی ترقی کے لیے 100ارب روپے خرچ کیے جائیں گے

مشیرخزانہ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کی کمی کی، آئندہ چند ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے گی، یوٹیلئٹی اسٹورز سے دال چاول آٹا گھی شکر سستا دینے کیلیے 50 ارب رکھے ہیں،  بلوں کو قسطوں میں جمع کرانے کی سہولت دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ کھاد کی قمیت میں مزید کمی کی جائے گی، حکومت کسانوں سے گندم خریدنے جارہی ہے، 82 لاکھ ٹن گندم خریدنے اور کسانوں کے لیے 280 ارب رکھے ہیں، آئندہ چندہ ماہ برآمدات اور ترسیلات زر میں کمی آئے گی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے قبل ہماری معیشت مستحکم ہورہی تھی، اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف تھے، کل 4 ہزار ارب کے قرضے ادا کیے گئے اور ریونیو وصولیاں 8 ماہ میں تاریخی تھیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ تھیں

ان کا کہناتھاکہ صوبوں کو این ایف سی کے ذریعے تاریخ میں سب سے زیادہ پیسے دیے گئے ،کرنٹ اکائونٹ خسارہ بیس ارب سے کم ہو کر تین ارب رہ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث معیشت پر برے اثرات پڑنے کا خدشہ ہے، ملک میں اقتصادی سرگرمیاں کم ہونگی ،ٹیکس محصولات میں کمی آئے گی اور ترسیلات زر میں بھی کمی متوقع ہے ۔