بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو
بیجنگ میں دو ماہ بعد جمعرات کو کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ۔تعداد 1235 پر جا پہنچی

پاکستان میں اس وقت کرونا کیسز کی تعداد 1235 پر جا پہنچی جبکہ9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور7افراد نہایت تشویشناک حالت میں زیرعلاج ہیں تاہم 23 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں۔

پنجاب اور سندھ میں کرونا کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہاہے، سندھ میں اب تک 429 ، پنجاب میں 408، خیبر پختونخوا میں 147، بلوچستان میں 131 گلگت بلتستان میں 91،اسلام آباد میں 27 اورآزاد کشمیر میں 2 کیسز سامنے آئے ہیں۔

واضع رہے کہ کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا یہ وائرس اب تقریبا پوری دنیا میں پھیل چکا ہے ۔ دنیا بھر میں مجموعی طور پو کرونا وائرس کے اب تک پانچ لاکھ 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ 24 ہزار75 لوگ جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ پنجاب میں محکمہ اوقاف نے جمعہ مبارک کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت نماز جمعہ میں بچوں،عمر رسیدہ اور بیمار لوگوں کو آنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

اجتماعات پر پابندی کا حل نوٹیفکیشن نہیں۔ شاہ محمود قریشی 

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظرصرف نوٹی فکیشن نکالنے سے اجتماعات پر پابندی کا معاملہ حل نہیں ہوگا، اجتماعات کے معاملے پرعوام کوذہنی طورپرقائل کرنا پڑے گا،اتفاق ہوا ہے کہ مساجد میں اجتماعات کومحدود کیا جائے، تمام علما کرام اورصوبوں نے اتفاق کیا اجتماعات سے گریزکیا جائے۔