وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈاﺅن کی صورت میں وزیراعظم کرونا ریلف ٹائیگرز فورس بنانے کا اعلان کردیا۔
قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین نے جب لاک ڈاﺅن کیا تو انہوں نے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا، پاکستانی طلبہ بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ان کے ہاسٹل کے نیچے ضرورت کی ساری چیزیں پہنچ جاتی تھیں ۔ ہمارے پاس چین جیسا انفراسٹرکچر نہیں ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک فورس بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ 31 مارچ کو وزیراعظم کرونا ریلیف ٹائیگرز فورس کا اعلان کریں گے،31 مارچ سے والنٹیئرز کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ ان نوجوانوں کو پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے اوران کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم فنڈ کا بھی اعلان کر ے ہیں جس میں لوگ عطیات جمع کرائیں گے، اس فنڈ کے ذریعے بیروزگاراورڈیلی ویجز ملازمین کو پیسے دیے جائیں گے۔احساس پروگرام کے ذریعے لوگوں کو براہ راست پیسے دیں گے اور ٹائیگر فورس بھی اپنے علاقوں سے لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گی۔