وفاقی کابینہ نے کرونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جس میں کرونا وائرس سمیت مختلف امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے کرونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ جب آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو کون قلت پیدا کر رہا ہے ؟ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے، تمام صوبے اس پر کارروائی کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیر فوڈ سیکیورٹی کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے تو ایسے افراد کو بغیررعایت سزائیں دیں۔
کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا نے حکومتی اقدامات کی بہتر تشہیر نہ ہونے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جا سکا۔