امریکہ میں کرونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ کے پیش نظریوایس اوپن ٹینس کورٹس کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤکے بعد ہسپتال کم پڑگئے ہیں جس کے باعث ٹینس کورٹس کو اب ہنگامی طورپرکرونا کے مریضوں کیلیے عارضی گھر کی سہولت دی گئی ہے جہاں میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں انہیں رکھا جاسکے گا اوران کی دیکھ بھال کی جائے گی۔
اگست میں ان کورٹ پریو ایس اوپن گرینڈ سلم ٹورنامنٹ کے مقابلے ہوتے ہیں تاہم اب ایسا نہیں ہوگا اور یہاں کرونا وائرس کے مریضوں کو رکھا جائے گا جبکہ ٹینس کورٹس کے ساتھ واقع ایک بہت بڑے کچن میں روزانہ 25 ہزار کھانے کے پیکٹس تیارکیے جائیں گے جن کو شہر میں خدمات انجام دینے والے میڈیکل اور دوسرے سٹاف میں تقسیم کیاجائے گا۔