پنجاب میں کرونا وائرس سےمتاثر ہونیوالےدیہاڑی داروں کو ایزی پیسہ سے امدادی رقم دی جائے گی، امدادی رقوم کی فراہمی آئندہ ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے دیہاڑی دار مزدوروں کو ایزی پیسہ کے ذریعے امدادی رقم دینے کا پروگرام بنالیا، دس ہزار سے کم بجلی کابل آنےوالوں کو4 ہزار روپےماہانہ دیےجائیں گے۔
ذرائع کا کہناہےکہ حکومت مستحق افراد کیلیےموبائل نمبرجاری کرے گی،ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق افراد کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی، مستحق افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر جاری کردہ نمبر پر بھیجیں گے، مستحق افراد ایس ایم ایس پر اپنا موبائل فون نمبر بھی دیں گے۔
شناختی کارڈ نمبر کی مددسےمستحق افراد کی تصدیق کی جائےگی،تصدیق کےبعد4ہزارکی رقم مستحق افراد کو ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجی جائیگی،احساس پروگرام اور بیت المال سے امداد لینے والوں کی فہرست میں شامل افراد کو کورونا امداد نہیں دی جائے گی۔