قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔فائل فوٹو
قرض پروگرام سے کیپیٹل مارکیٹ کی استعدادکار میں بھی اضافہ ہوسکے گا۔فائل فوٹو

پاکستان میں حالات کیسے رہیں گے؟۔پریشان کن خبرآ گئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد رہے گی اور کھانے پینے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا جبکہ ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر 9.8 فیصد کمی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت 2020 میں دبائو میں رہے گی اور رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.6 فیصد رہے گی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق اقتصادی استحکام کے لیے اقدامات زرعی پیداوار میں کمی اورکرونا وائرس کے باعث شرح نمو میں کمی ہوئی، آئندہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 3.2 فیصد ہو گی۔

آئوٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے سخت اقدامات کے باعث جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، رواں مالی سال جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہو کرجی ڈی پی کے 2.8 فیصد کے برابر رہے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا،حکومت کے احساس پروگرام سے کرونا وائرس کے برے اثرات کو محدود کرنے میں مدد ملے گی۔