دو دن قبل ہی عمران خان نے کرونا کے باعث ہونے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے پریشان حال دیہاڑی داروں کیلیے ریلیف پروگرام کا اعلان کیا اوراس کام کو انجام دینے کیلیے’’ ٹائیگر فورس “ بنانے کا فیصلہ کیا ۔
نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اور صحافی ارشد شریف نے وزیراعظم عمران خان کے ماضی میں کیے گئے ایک انٹرویو کا چھوٹا سا کلپ ٹویٹرپر شیئر کیا ہے جس کے ساتھ انہوں نے عنوان بھی درج کیا ہے تاہم اس کے بعد سے ٹویٹر پر طوفان سا برپا ہے اور پی ٹی آئی کارکنان غصے میں آ گئے۔
#PMIK tells names of his #guarddogs to #ArshadSharif in an interview.
1- Bhaloo
2- #Tiger
3- Sheba
4- Sheroo
No pun intended.
I am also a #dog 🐕 lover 💓 like #PTI leader #IK 😉
👇👇👇💓💓👇👇👇💓👇👇🐕🐕👇 pic.twitter.com/DBLKyzcwFJ— Arshad Sharif (@arsched) April 3, 2020
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ” میرے پاس موتی اور اس کے ساتھ چار اور کتے بھی ہیں ، وہ گارڈز ڈاگ میرے گھر کے باہر ہوتے ہیں ، یہاں پر صحافی ارشد شریف ان سے کتوں کے نام بتانے کا کہتے ہیں،عمران خان نے نام بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ” بھالو، ٹائیگر ، شیرو اور شیبا ہیں ۔“
اس ویڈیو میں انہوں نے اپنے ایک کتے کا نام ” ٹائیگر“ بتایا ہے جسے لے کراس وقت سوشل میڈیا پر ہنگامہ سابرپا ہے اور صحافی ارشد شریف کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین تو انہیں ایسے ایسے القابات سے نواز رہے ہیں جن کا یہاں ذکر بھی مناسب نہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ٹائیگرز نےارشد شریف کے اکائونٹ کو مبینہ طور پر ہیک کرنے کے بعد ایک کتے کی تصویر شیئر کی گئی جس کے ساتھ نامناسب انداز میں چھیڑ چھاڑ کی گئی اور پیغام لکھا گیا کہ ” پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے ارشد شریف کے ٹویٹر اکاﺅنٹ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے“۔