پاکستان کے معروف سائنسدان ڈاکٹرعطا الرحمن کا کہنا ہے کہ ملک میں کرونا کیسزایک لاکھ تک جاسکتے ہیں۔
ڈاکٹرعطا الرحمن کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ کے بغیر ہم آگے نہیں چل سکتے جب کہ کرونا سے نمٹنے کے لیے ہمیں تربیت یافتہ عملے کی بھی فوری ضرورت ہے۔
دوسری جانب ماہر صحت ڈاکٹر سعید اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک میں کرونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، کرونا پر قابو پانے کے لیے ہمیں ایک دن میں 10 ہزار ٹیسٹ کرنا ہوں گے۔
ڈاکٹر سعید اختر نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث ملک میں اموات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 3200 سے تجاوز کرگئی ہے۔