مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو
مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا۔فائل فوٹو

پی آئی اے کے دو پائلٹ اورایک ایئر ہوسٹس میں کرونا کی تصدیق

کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس اورایک ایئر ہوسٹس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،

دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اورعملے کے دیگر تین ارکان کا کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہورکے نجی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی آئی اے کی ایک ایئر ہوسٹس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی ہے جس کے بعد اسے لاہورکے ایکسپو سینٹر میں قائم قرنطینہ ہسپتال میں منتقل کردیا گیاہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ ایئر ہوسٹس ٹورنٹو میں پھنسے پی آئی اے کے عملے کے پانچ اراکین میں شامل تھیں جو پرسوں وطن واپس آئیں تھیں ، ان کے ساتھ آنے والے دو کپتانوں میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کی تصدیق یاسمین راشد کی جانب سے بھی کی گئی تھی ۔

پی آئی اے کے عملے میں پانچ افراد تھے جن میں دو پائلٹ، ایک فرسٹ آفیسر ، ایک فلائٹ اسٹیورٹ اور ایک  ایئر ہوسٹس تھیں،ان پانچ میں سے تین افراد میں کرونا وائرس کی علامات کی تصدیق ہو گئی ہے۔