چمن اورطورخم پرپاک افغان سرحدوں کو عارضی طور پرکھول دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ پاک افغان سرحد پر آمدورفت کو ارضی طور پر بحال کیا جائے تاکہ افغان شہری وطن واپس آ سکیں جس پر پاکستان نے انسانی بنیادوں اورجذبہ خیر سگالی کے تحت پاک افغان سرحد کو9 اپریل تک یک طرفہ پیدل آمدروفت کے لیے عارضی طورپرکھول دیا ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ صرف افغان شہری ہی بارڈرکراس کر سکیں گے تاہم افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو سرحد کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نیٹو سپلائی اوردونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت بھی بند رہے گی۔