سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلوصارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کردیا ، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلیے مارچ کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغازکردیا۔
ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ مارچ کابل کسی بھی بینک میں 3اقساط میں جمع کرایاجاسکتاہے، 3 اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں بینکس کو ہدایات جاری کردی گئیں ، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔