آٹا چینی بحران کی رپورٹ کے بعد پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سمیع اللہ چوہدری نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی جو پندرہ منٹ تک جاری رہی جس کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
اپنے استعفے میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ جب سے ایف آئی اے کی رپورٹ آئی ہے مجھ پربہت سے الزامات لگ رہے ہیں ، جب تک الزامات کلیئر نہیں ہوتے میں اس وقت کوئی حکومتی عہدہ نہیں لوں گا ،مجھ پرالزام ہے کہ محکمے کے ریفارمز نہیں کر سکا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 2019 میں سیکریٹری خوراک پنجاب رہنے والے موجودہ کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کو عہدے سے ہٹا دیاہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے انکوائری میں نام آنے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے اور کہاہے کہ الزامات کے ختم ہونے تک وہ کوئی حکومتی عہدہ نہیں رکھیں گے تاہم ان کے بعد اب کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق کو او ایس ڈی بنا دیا گیاہے ، وہ 2019 میں سیکریٹری خوراک رہے ہیں ، انہوں نے رضاکارانہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب کو پیشکش کی تھی کہ وہ انہیں انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹا دیں جس پرعثمان بزدارنے عملدرآمد کردیا ۔
ان کے علاوہ 2019 میں ڈائریکٹر فورڈ پنجاب رہنے والے ظفر اقبال کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے او ایس ڈی بنا دیا گیاہے۔