سپریم کورٹ نے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلے کالعدم کردیے۔
سپریم کورٹ میں قیدیوں کی ضمانت سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس کو عدالت نے 184(3)کے تحت قابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ کے قیدیوں کی ضمانت کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے سنگین جرائم، نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے رہا کیے گئے تمام قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا اوراٹارنی جنرل کی قیدیوں سے متعلق سفارشات کو تسلیم کرلیا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظراسلام آباد، سندھ اورلاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی تمام جیلوں میں خواتین، کم عمراور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔