پاکستان ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن (پالپا) اور قومی ایئر لائن (پی آئی اے) انتظامیہ کے درمیان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور وائس پریزیڈنٹ پالپا نے معاہدے پر پر دستخط کردیے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ پائلٹس کو تمام حفاظتی سامان فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔
تحریری معاہدے کے مطابق پائلٹس قومی ایئرلائن کی تمام شیڈول اور خصوصی پروازوں کو اڑانے کے پابند ہوں گے۔
معاہدے کے مطابق اگر کوئی پائلٹ کرونا وائرس کی وجہ سے طیارہ اڑانے سے انکار کرتا ہےتو اسے تحریری طور پرآگاہ کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ کورونا کے خدشے کے پیس نظراور مبینہ طور پر حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر پائلٹس نے جہازآپریٹ کرنے سے انکارکردیا تھا۔