این 95 ماسک کی رسید پر دستخط لے کرکاغذ کے ماسک دے دیے گئے۔فائل فوٹو
این 95 ماسک کی رسید پر دستخط لے کرکاغذ کے ماسک دے دیے گئے۔فائل فوٹو

کوئٹہ۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا رہائی سے انکار

کرونا وائرس حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے ڈاکٹرز نے رہائی سے انکارکردیا۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پر احتجاج کے دوران گرفتار ڈاکٹرز نے رہائی سے انکار کردیا ہے، ترجمان ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز نے رات تھانے میں گزاری ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے تھانوں میں ہی رہیں گے، حکومتی کمیٹی نے کل رات رابطہ کیا تھا تاہم کمیٹی کو پہلے تحقیقات کرنی چاہیے کہ ضلعی انتظامیہ نے کیوں تشدد کیا۔

دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ہم نے ینگ ڈاکٹرز کو کل دوپہر کو ہی رہا کر دیا تھا، ڈاکٹرز اپنی مرضی سے تھانوں میں موجود ہیں، ڈاکٹرز سے گزارش ہے تھانہ چھوڑ کر گھر جائیں، ڈاکٹرزکو مزید اضافی کٹس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے لہذا ڈاکٹرز کو اب اپنا احتجاج رضا کارانہ طور پر ختم کرنا چاہیے۔