بلاسود قرضے اورآمدن کا پروگرام بھی احساس کے تحت چلنے والے پروگرامز میں شامل ہے۔فائل فوٹو
بلاسود قرضے اورآمدن کا پروگرام بھی احساس کے تحت چلنے والے پروگرامز میں شامل ہے۔فائل فوٹو

زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل بھی احساس پروگرام میں شرکت کے اہل قرار

کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثر ہونے والے غریب افراد کیلیے حکومت پاکستان نے احساس پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت رقوم کی تقسیم کل سے شروع کردی جائے گی جبکہ زائد المیعاد شناختی کارڈ کے حامل افراد بھی اس میں شرکت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ہے تو اسے پروگرام کیلیے اہل نہ ہونے کا پیغام بھیج دیا جاتا ہے، اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کا ایک فرد ہی شرکت کر سکتا ہے اوراگرایک شخص نے اپلائی کر رکھا ہے تو ان کی شریک حیات یا بچے بھی اپلائی کریں گے تو انہیں اس حوالے سے ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کر دیا جائے گا۔