تینوں ڈاکٹرز کچھ روز سے کرونا میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو
تینوں ڈاکٹرز کچھ روز سے کرونا میں مبتلا تھے۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے63 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے, ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 4339 پرجا پہنچی جبکہ 25 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں اب تک کرونا سے ہونے والی 63 ہلاکتوں میں 20 ہلاکتیں سندھ میں ہوچکی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 20 اور پنجاب میں اب تک 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔س کے علاوہ گلگت بلتستان میں 3، بلوچستان 2 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

آج بروزجمعرات ملک میں کرونا وائرس کے اب تک مزید 197کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 6 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں۔

آج سندھ میں 50 کیسز 2 ہلاکتیں، پنجاب میں 104 کیسز،2 ہلاکت، بلوچستان 8 کیسز،ایک ہلاکت، خیبرپختونخوا 27 کیسز،ایک ہلاکت اورآزاد کشمیر میں مزید 10 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں کرونا کے مزید 50 کیسز سامنے آئے ہیں اور2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کیاس طرح صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1036 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 20 تک جا پہنچی ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں کرونا کے اب تک مزید 104کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2188 ہوگئی جب کہ مزید 2 ہلاکت سے صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈی جی خان میں 220 زائرین، ملتان میں 457 زائرین، فیصل آباد میں 18 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ رائے ونڈ مرکز میں 455، شیخوپورہ 10، منڈی بہاؤالدین 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی میں 6، جہلم میں 10تبلیغی ارکان میں تصدیق ہوئی۔

اس کے علاوہ ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد 31، سیالکوٹ 6، لیہ 17 بہاولنگر میں 8 تبلیغی ارکان میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عام شہریوں میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں 340 ہیں جب کہ ننکانہ 13، قصور 9، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 63، جہلم 30، اٹک 1، گوجرانوالہ 39، سیالکوٹ 19، نارووال 6، گجرات 98، حافظ آباد 6، منڈی بہاؤالدین 15، ملتان 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 21، چینیوٹ 8، رحیم یار خان 3، سرگودھا6، میانوالی 10، خوشاب 1، بہاولنگر 9، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 34 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کے مزید 33کیسز رپورٹ ہوئے اور2 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیر صحت تیمور خان کی جانب سے کی گئی۔

وزیر صحت کے مطابق صوبے میں نئے کیسز کے بعد کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 527 ہوگئی ہے جب کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ورسک سے تعلق رکھنے والا 70 سالہ مریض انتقال کرگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہوگئی۔

بلوچستان

بلوچستان میں کرونا کے مزید 8 کیسز سامنے آئے ہیں اور ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کے صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 212 اور ہلاکتیں 2 ہوگئی ہیں۔

ترجمان  بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کیسز  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ افراد کو علاج کے لیے آئسولیش وارڈز منتقل کیا جائے گا۔

لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کرونا سے  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کرونا کے مزید 10کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

وزیرصحت آزاد کشمیرکے مطابق بھمبر میں 6، میرپور میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اورایک ڈاکٹر بھی کرونا سے متاثر ہوا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔

اسلام آباد

سرکاری سطح پراعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ نے اسلام آباد میں مزید19 کیس کی تصدیق کی جس کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 102 تک پہنچ گئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں  کرونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسزکی مجموعی تعداد 212 تک جا پہنچی ہے۔