حکومت سے مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز پھر سڑکوں پرآگئے، پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ سول ہسپتال کے باہر مشعل بردار ریلی نکالی۔ینگ ڈاکٹرزنے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ ہائوس کے قریب دھرنا دے دیا۔ اپوزیشن رہنما اخترلانگو اور نصراللہ زیرے بھی ڈاکٹرز کا ساتھ دینے پہنچ گئے۔
ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے صدر یاسر اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت سے کامیاب مذاکرات ہوئے،لیکن انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا،این 95 ماسک کی رسید پر دستخط لے کرکاغذ کے ماسک دے دیے گئے، وزیراعظم کے آج دورہ کوئٹہ پر صوبائی حکومت سب اچھا دکھانا چاہتی ہے جبکہ ہمارے مطالبات وہیں کے وہیں ہیں۔