727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔فائل فوٹو
727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے۔فائل فوٹو

کرونا نے پاکستان میں قدم جما لیے۔مرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی

کرونا وائرس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے قدم جما لیے، روزانہ کی بنیاد پر مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو تا چلا جارہاہے تاہم پاکستان میں صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں ہے ۔

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران2478 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 284 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 4612 ہو گئی جبکہ چاراور افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 67 ہو گئی ۔ملک میں اب تک 54 ہزار706 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔

کرونا وائرس کے باعث 45 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 727 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

پاکستان میں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز پنجاب میں ہیں جہاں تعداد 2279 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 1128 ، کے پی کے میں 620 ، بلوچستان میں 219 ، گلگت بلتستان میں 215، اسلام آباد میں 118 اور آزاد کشمیر میں 33 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

صوبہ سندھ میں اب تک 349 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ پنجاب میں 39 ، خیبر پختونخوا میں 128، اسلام آباد میں 10، گلگت بلتستان میں 111، بلوچستان میں 89 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض نے کرونا کوشکست دیدی ہے ۔

کرونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اس وقت تک خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 22 ہو گئی ہے، سندھ میں 21 ، پنجاب میں 18، گلگت بلتستان میں تین، بلوچستان میں دو اور اسلام آباد میں ایک ایک مریض وائرس کے باعث انتقال کرگیا ہے۔