پاکستان میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور تیزی کے ساتھ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں میں 132 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 5 ہزار175 ہوگئی
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار805 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 132 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کرونا کا شکارافراد کی تعداد 5 ہزار175 ہوگئی ہے جبکہ کرونا وائرس کے ایک ہزار26 مریض صحت یاب ہوگئے۔
کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں ،انتقال کرنے والوں کی تعداد 88 ہو گئی ہے جبکہ 37 کی حالت تشویشناک ہےتاہم 1026 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔
حکام کے مطابق اب تک پنجاب میں 2464، سندھ 1411، بلوچستان 228، خیبر پختونخوا میں 697، آزاد کشمیر40، اسلام آباد میں 119 اور گلگت بلتستان میں 216 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں کرونا وائرس کے باعث اب تک 21 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، سندھ میں 30، کے پی کے میں 31 ،گلگت بلتستان میں 3 ، بلوچستان میں 2 ، اسلام آباد میں بیماری کے باعث ایک شخص کا انتقال ہو اہے ۔
کرونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں صحت یاب ہوئے جہاں تعداد 371 ہو گئی ہے ، پنجاب میں 258 ، کے پی کے میں 142،اسلام آباد میں 13 ، گلگت بلتستان میں 146 ، بلوچستان میں 95 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض وائرس کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد گھر کو لوٹ گیا ہے۔