وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔فائل فوٹو
وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔فائل فوٹو

بلوچستان حکومت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے

بلوچستان حکومت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آ گئے، حکمران جماعت کے 2 اہم وزراء اور 2 مشیروں نے اپنے استعفوں پر دستخط کر دیے۔

وزیراعلی جام کمال کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت کے وزرا کی ناراضگی کا یہ پہلا موقع نہیں، اس سے قبل بھی صوبائی وزیر لیبر اینڈ مین پاور سردار سرفراز ڈومکی وزارت سے مستعفی ہو چکے ہیں جبکہ اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے بھی وزیراعلی کے خلاف علم بغاوت بلند کر چکے۔

وزرا کے استعفوں کے بارے میں ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ استعفوں کی خبریں مجھ تک پہنچی ہیں مگر تصدیق نہیں کر سکتا۔ یقین ہے کہ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے اور ناراض ہونے والوں کو منا لیں گے۔