گجرات کے پاس پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق تربیتی مشاق طیارہ گرنے سے اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق مطابق پاک فوج کا مشاق طیارہ آج صبح گجرات کے قریب گرکرتباہ ہوا۔ حادثے میں انسٹرکٹرپائلٹ میجرعمراورتربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے۔
میجرعمرکا تعلق گجرات سے جبکہ لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار ضلع چکوال سے تھا، میجرعمر شہید نے پسماندگان میں بیوہ چھوڑی ہے۔