بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پرشہری آبادی پرگولہ باری سے 2 سالہ حسیب شہید جبکہ خاتون سمیت4 افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیاگیا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری ہے،بروہ،دھودنیال،رکھ چکری اورچری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیاجس کے جواب میں پاک فوج نے بھرپورکارروائی کرکے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی،بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے2سالہ حسیب شہیدجبکہ4شہری زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ایک خاتون اور73 سالہ بزرگ شہری بھی شامل ہے، زخمیوں کو فوری طور پرقریبی ہسپتالوں میں پہنچادیاگیا۔