بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کے تقرر سے متعلق فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دے دیااورمعاونین خصوصی کی تقرری بھی غیر آئینی قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کی تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،علی احمد کاکڑ ایڈوکیٹ نے وزیراعلی ٰکے معاونین خصوصی ایکٹ عدالت چیلنج کیا تھا،عدالت نے وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کے تقرر سے متعلق فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دے دیااورمعاونین خصوصی کی تقرری بھی غیر آئینی قرار دیدی۔عدالت نے وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات واپس کرنے کا حکم دیدیا۔