کورونا وائرس کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر پاکستان نے اپنی سرحدیں مزید دو ہفتے کے لئے بند کر دیں۔
وزارت داخلہ نے تمام بارڈرز دو ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، سرحدوں کو بند کرنے کا اعلان ملک میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا۔
پاکستان کے بھارت،ایران اورافغانستان کے ساتھ سرحدی کراسنگ پوائنٹس مزید 14 روز کے لیے مکمل بند رہیں گے۔