عبدالعلیم خان کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف عبدالعلیم خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی اس سادہ تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے ہمراہ صرف گیارہ شخصیات شریک ہوئیں۔ چیف سیکریٹری، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر چوہدری ظہیرالدین، صوبائی وزیر میاں خالد محمود اور عبدالعلیم خان کی فیملی حلف برداری میں شریک ہوئی۔
یاد رہے کہ عبدالعلیم خان نے نیب کیس میں گرفتاری پر وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا،اب انھیں دوبارہ وزیرکی حیثیت سے ذمہ داری دی گئی ہے۔