پی ایم ڈی سی کا اہم ریکارڈ ، لیپ ٹاپس اور ہارڈ ڈسک غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے،رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی بحالی کے بعد مختلف ڈپارٹمنٹس کا ریکاڑد غائب پایا گیا،کالعدم قراردیے گئے پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکریٹری اوروزارت صحت کوصورتحال سے آگاہ کیا،وزارت صحت سے ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا ،یاددہانی کا خط بھی بھیجا جا چکاہے۔
رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ کالعدم پاکستان میڈیکل کمیشن کے سیکریٹری ڈاکٹرارسلان حیدرسے بھی رابطہ کیا گیا،ڈاکٹرارسلان حیدر نے خود آنے سے صاف انکارکردیا اور کہا وزارت صحت سے ہی بات کریں،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی بحالی کے بعد 1000 رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کر چکی ہے۔