پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 100 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5782 تک پہنچ گئی جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک میں ہونے والی 100 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ اور خیبرپختونخوا میں 35، 35 ہیں۔اس کے علاوہ پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔
ملک میں اب تک کورونا کے مزید 239کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔آج اب تک سندھ میں 66 کیسز،4 ہلاکتیں، پنجاب سے 170 اور آزاد کشمیر سے 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کی۔
صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1518 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔
وزیراعلیٰ کےمطابق آج مزید 8 افراد صحتیاب ہوکر گھروں پر چلے گئے جس کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 427 ہوگئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 14th April at 8 AM:
Total Tests 14503
Positive Cases 1518 (today 66)
Recovered Cases 427
Deaths 35In the last 24 hours, 8 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 14, 2020
پنجاب
پنجاب میں اب تک کورونا کےمزید 170 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 2826 تک جا پہنچی ہے جب کہ 24 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں نئے کیسز کی تصدیق کی۔
عثمان بزدار کے مطابق 1059 عام شہری، ڈی جی خان اور ملتان کے 701 زائرین، 89 قیدی اور 977 تبلیغی جماعت کے ارکان کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
آزاد کشمیر
آزاد کشمیر میں اب تک کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔
بلوچستان
صوبے میں صرف ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد بلوچستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 231 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں کورونا کے 124مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
خیبرپختونخوا
خیبرپختونخوا میں 56 نئے کیسزاورایک ہلاکت سامنے آئی۔ صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 800 ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید 8 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 153 ہوچکی ہے۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت میں پیر کو کورونا کے مزید 12 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مزید 9 کیسز سامنے آئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 233 ہو گئی۔