سندھ میں کورونا وائرس کے مزید66 کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید4 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ، سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد35 ہوگئی۔
وزیراعلیٰ سند ھ مرادعلی شاہ نے کورونا وائرس سے متعلق ویڈیو بیان میں کہاہے کہ کورونا وائرس کے مزید66 کیسز سامنے آگئے،مزید4 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے ،سندھ میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد35 ہوگئی۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ افسوس کی بات ہے اموات کی شرح2.3 فیصد ہو گئی ،انہوں نے کہاکہ موبائل ٹیم کے ذریعہ کچی آبادیوں میں 1700 ٹیسٹ کیے ،ٹیسٹ کارزلٹ کل تک آجائے گا۔