شاہ سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی منظوری دیدی

سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری، پیٹرو کیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔

               
April 15, 2020 · |, اہم خبریں, قومی
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِصدارت آن لائن اجلاس میں سولہ قراردادوں کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِصدارت آن لائن اجلاس میں سولہ قراردادوں کی منظوری دی گئی۔فائل فوٹو

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری، پیٹرو کیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔

پاکستان میں توانائی کے منصوبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے، آئل ریفائنری ،پیٹرو کمیکل سمیت معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی منظوری دی گئی، سعودی کابینہ نے روس، امریکہ، بنگلہ دیش، کوریا میں بھی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو حتمی شکل دی۔