شوگرملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی چینی اسکینڈل کی رپورٹ من گھڑت اور یکطرفہ تھی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جمع کرائے گئے تفصیلی جواب میں کہا ہے کہ شوگرملزمالکان پرلگائے جانیوالے الزامات درست نہیں۔
شوگر ملز مالکان کی طرف سے جمع کرایے جانیوالے 45 صفحات پر مشتمل جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے نے تحقیقات میں ہمارا موقف شامل نہیں کیا تھا۔
شوگرملزایسوسی ایشن نے جواب میں کہا ہے کہ اگر ایف آئی اے سے انصاف نہ ملا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ فرانزک رپورٹ بھی تسلیم نہیں کریں گے۔
شوگرملزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کے حوالے سے جو اقدامات کیے تھے وہ سب قانونی تھے۔
جواب میں کہا گیا ہے کہ گوداموں میں نوے روز کے چینی سٹاک رکھ سکتے ہیں۔ سبسڈی لیکر اس سے کسانوں کو ادایگیاں کی گیئں۔ ایف آیئ اے نے سارا زور ہماری ساکھ متاثر کرنے پردیا۔