اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے سید فخر امام کا بطور چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفیٰ قبول کرکے ان کی جگہ وزیرمملکت شہریار آفریدی کو کشمیرکمیٹی کا چیئرمین مقررکردیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سید فخرامام کا بطور چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی استعفیٰ کا اطلاق 15 اپریل 2020 سے ہوگا۔
فخر امام نے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک بننے کے بعد کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہریارآفریدی کو کشمیر کمیٹی میں سید فخر امام کی جگہ بطور رکن شامل کرکے چیئرمین بھی مقررکردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے بعض وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کیے تھے۔
وزیراعظم نے فخرامام کو کابینہ میں شامل کرکے وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکیورٹی تعینات کیا اور شہریارآفریدی سے وزیرمملکت برائے انسداد منشیات کا عہدہ واپس لے لیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں یہ عہدہ دوبارہ تفویض کردیا گیا۔