سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی عہدے پر بحالی کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے ایڈہاک کونسل بنانے کا حکم دیدیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایم ڈی سی کی ایڈ ہاک کونسل 11 ممبران پر مشتمل ہوگی، کونسل اجلاس فوری بلایا جائے۔ عدالت نے کہا کہ کونسل کے صدراراکین کی مشاورت سے رجسٹرارکی تعیناتی کریں گے، سابقہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی تمام ریکارڈ فوری طور پر سیکریٹری صحت کے حوالے کریں۔
عدالت نے فیصلے میں وا ضح کیا کہ رجسٹرارکی تعیناتی پی ایم ڈی سی کا اختیار ہے، رجسٹرار اپنی بحالی کیلئے پی ایم ڈی سی سے رجوع کریں۔ رجسٹرار پی ایم ڈی سی نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی یقین دہانی بھی کرا دی۔