ممتاز عالمِ دین اور شیخ الحدیث مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ جن شرائط پر اتفاق ہوا ان میں نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کی نہیں، تین فٹ کے فاصلے کی بات ہوئی تھی۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی 3 فٹ کا فاصلہ رکھنے کی ہی تجویز دی ہے، تاہم صفوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ ہو گا۔
خیال رہے کے گزشتہ روز صدر مملکت اور علمائے کرام کے اجلاس میں مساجد کے احاطے میں نماز تراویح کی ادائیگی پراتفاق ہوگیا تھا۔
رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر سے متعلق 20 نکاتی تجاوز پیش کی گئیں تھیں جس کے مطابق مدارس اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہیں بچھائی جائیں گی جبکہ کلورین سے صاف کیے گئے فرش پر نماز ہو گی۔
50 سال سے زائد عمر کے افراد، بچے ، زکام ، کھانسی کے مریضوں کا مساجد میں داخلہ ممنوع ہوگا جب کہ صف بندی کے دوران نمازیوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔مساجد میں سحری اور افطاری کا اہتمام نہیں ہوگا جبکہ رمضان میں احتیاطی تدابیر پرعمل نہ ہونے پر حکومت فیصلے پر نظرثانی کرے گی۔