16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے
16 دسمبر سے پٹرول اور ڈیزل 3 روپے لیٹر مہنگا، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کے دام بھی 5 روپے بڑھا دیے گئے

پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری۔پٹرول کی قیمت میں 22 روپے فی لٹرکمی کا امکان

کورونا وائرس کے باعث بیشترممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اورآمدو رفت پرقسم کی پابندی ہے جس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی کھپت انتہائی کم ہو گئی ہے جبکہ اس کی قیمت بھی 18سال کی کم ترین سطح پرآ گئی ہے۔

پاکستانیوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ اگلے ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریبا 31 روپے تک کمی واقع ہو نے کا امکان ہے ۔ایک مقامی اخبارنےذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ پٹرول کی قیمت میں 22 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 31 روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہناہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کے سبب ملک میں بھی کمی کی جا سکتی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ دن قبل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں بھی کمی ہو گی ۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہونے والی مہنگائی اور حالات کو دیکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔