مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمن کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی ہے۔فائل فوٹو

نمازاور تراویح گھر پرہی ادا کروں گا۔مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران تراویح اور نمازیں گھر پر ہی ادا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ مسجد میں جا کر کسی اجتماع کا سبب نہ بنیں۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران نماز اور تراویح گھر پر ہی اپنے بھائی، بیٹوں اور بھتیجوں کے ساتھ ادا کریں گے اورکوشش کریں گے کہ رمضان کے دوران مسجد میں جا کر کسی اجتماع کا سبب نہ بنیں۔

انہوں نے کہاکہ جس مسئلے پراتفاق رائے ہوجاتا ہے اس کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ اتفاق رائے کے بعد کسی شخص کی رائے بس اس کی ذاتی رائے رہ جاتی ہے، ہمیں حدود و قیود کا خیال رکھنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ کراچی میں تمام مسالک کے علما کا اجلاس ہوا جس میں اپنی کچھ تجاویز دی تھیں، ابتداء میں ہماری اوران کی تجاویزمشترکہ تھیں جبکہ بھارت کے علما کی مساجد کے حوالے سے جو تجاویز آئیں وہ بھی تقریباً اس کے برابر تھیں۔