ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 8418 تک پہنچ گئی جبکہ 176 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سترہ اموات اور 425 نئے کیس سامنے آئے ۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں ، محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8418 ہوگئی۔
طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4873 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طورپر104،302 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1970 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعداد و شمارکے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3721 مریض ہیں، سندھ میں 2537، خیبر پختونخوا 1235، بلوچستان 432، اسلام آباد میں 181جب کہ گلگت بلتستان 263 اور آزاد کشمیر میں 49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 17 افراد دم توڑ گئے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 67 اموات ہوچکی ہیں ، سندھ میں 56، پنجاب میں 42، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں کورونا کے 3،2 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔