حکومت نے آئی پی پیزاسکینڈل کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے اورسپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اعجازافضل کو کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کاامکان ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت نے آئی پی پیز پاورکمیشن کا سربراہ جسٹس اعجازافضل کو بنانے پرغورشروع کردیا۔
جسٹس اعجازافضل سپریم کورٹ کے سابق جج ہیں،جسٹس اعجازافضل پانامہ کیس بنچ کا حصہ رہ چکے ہیں،انکوائری کمیشن کو ایف آئی اے سمیت تمام تحقیقاتی اداروں کی معاونت حاصل ہو گی۔