حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے تناظر میں شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھرکے 57 لاکھ 40 ہزار457 مستحق خاندانوں میں 68ارب 88کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے تناظر میں شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل کامیابی سے جاری ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق ملک بھر کے 57 لاکھ 40 ہزار457 مستحق خاندانوں میں 68 ارب 88 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار روپے کی امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔
ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت اب تک آزاد کشمیر میں 91 ہزار 582 خاندانوں میں ایک ارب 9 کروڑ 89 لاکھ 84 ہزار روپے، بلوچستان کے 2 لاکھ16 ہزار 297 خاندانوں میں 2 ارب 59 کروڑ 55 لاکھ 64 ہزار روپے، گلگت بلتستان کے 34 ہزار 774 خاندانوں میں 41 کروڑ 72 لاکھ 88 ہزار روپے، اسلام آباد میں 15 ہزار903 خاندانوں میں 19 کروڑ8 لاکھ 36 ہزار روپے۔
خیبر پختونخوا کے 11 لاکھ 27 ہزار252 خاندانوں میں 13ارب 52 کروڑ 70 لاکھ 24 ہزار روپے، پنجاب میں 23 لاکھ 3 ہزار112خاندانوں میں27 ارب 63 کروڑ 73 لاکھ 44 ہزار روپے جبکہ سندھ میں 19 لاکھ 51ہزار 537 خاندانوں میں 23 ارب41 کروڑ 84 لاکھ 44 ہزار کی امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے.