ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں 138 سمندر پار پاکستانی کورونا کے باعث جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی قومیت کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنا مشکل ہے، زیادہ تر ممالک جاں بحق ہونے والوں کی قومیت سے آگاہ نہیں کرتے، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد غیر رسمی طورپراکٹھی کی گئی۔
ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں میں زیادہ تر امریکا، فرانس اور اٹلی میں مقیم تھے۔